Title of article :
سائبر اسپيس ميں موجودہ تعليمي مواقع
Author/Authors :
هاشمي, ميمونه صدف ورچوئل يونيور سي, pakistan
Abstract :
سائبر اسپيس معلومات كا وہ ذخيرہ ہے جس ميں ہر طرح كي كتب ، مقالہ جات اور تحقيقات نہ صرف محفوظ كي گئي ہيں بلكہ ہر گزرتے دن ان معلومات ميں اضافہ كيا جا رہا ہے ۔ تعليمي، سماجي اور اقتصادي خوشحالي ميں سائبر اسپيس اپنا كردار ادا كرنے ميں ايك حقيقت بن چكي ہے ۔ سائبر اسپيس نے ہر شعبہ زندگي ميں بني نوع انسان كے ليے ترقي اور علم كي نئي جہتيں روشناس كروائي ہيں ۔ ہر دور ميں علم كا حصول انسان كا ايك اہم ترين مقصد رہا ہے ۔ علم كي پيا س بجھانے كے ليے طلباء دور دراز كا سفر كرتے چلے آئے ہيں ۔علم كي پياس بجھانے ميں وقت اور حالات ہميشہ آڑے آتے رہے تاہم اس تشنگي كو بجھانے كے ليے سائبر اسپيس ايك اہم كردار ادا كر سكتي ہے ۔ مذاہب كے مابين مكالمہ ہو يا مختلف مذاہب كا تقابلي جائزہ ، سائبر اسپيس كي مدد سے تبصرہ يا تجزيہ كرنا بے حد آسان بن چكا ہے ۔ اب طالب علم كے ليے عالمي سطح كے علم كا حصول ناممكن نہيں رہا ۔ دين اور ديني معلومات كے فروغ كے ليے سائبر اسپيس اپني ايك منفرد حيثيت ركھتي ہے ۔ وہ وقت اب ماضي كا حصہ بن چكا ہے جب ہاتھ سے خطوط لكھ كر اپنا مدعا بيان كيا جاتا تھا ۔ كسي بھي مضمون كي معلومات كے لائبريريوں كو چھان مارا جاتا تھا ۔سائبر اسپيس نے ہر طرح كي معلومات كو بس ايك كلك كي دوري پر ركھ چھوڑا ہے ۔ ادہر مطلوبہ معلومات كے مضمون كو سرچ انجن پر لكھيے ادہر دنيا جہان كے علم كا خزانہ آپ كے كمپيوٹر كي اسكرين پر حاظر ہو جائے گا ۔ اس تمام معلومات ميں سے اپني مطلوبہ معلومات كو چن كر اپني تحقيق كو جديد ترين بنايا جا سكتا ہے ۔
Journal title :
Journal of Pure Life
Journal title :
Journal of Pure Life