شماره ركورد كنفرانس :
5558
عنوان مقاله :
قرآن سے انس كے ذريعہ نفسياتي دباؤ سے مقابلے كي راہيں
عنوان به زبان ديگر :
Basic words Psychological problems, Qur an, Hadith, nature, action, solution
پديدآورندگان :
محمدي غلام جابر muhammadi2006@gmail.com دانشگاه مجازي المصطفي
تعداد صفحه :
22
كليدواژه :
نفسياتي مشكلات , قرآن , حديث , فطرت , عمل , راہ حل
سال انتشار :
1399
عنوان كنفرانس :
گام دوم انقلاب اسلامي از منظر قرآن و حديث
زبان مدرك :
فارسي
چكيده فارسي :
اس حقيقت ميں كسي كو كوئي شك و شبہ نہيں ہے كہ قرآن كريم وہ آسماني كتاب ہے جس ميں انسان كي ہدايت كے راہنما اصول بيان كيے گئے ہيں اور اس سے تمسك كر كے انسان كمال مطلوب تك رسائي حاصل كر سكتا ہے ۔ آج كے انسان كي چند اہم مشكلات ميں سے ايك اس كا اسڑيس اور تفسياتي دباؤ كا شكارہونا ہے ۔ ہم نے اس اہم مشكل سے رہائي پانے كے ليے قرآن و حديث كي نگاہ سےاس مشكل كے حل كے راستے تلاش كرنے كي كوشش كي ہےاور قرآني آيات اور آئمہ معصومين عليہم السلام كے نوراني كلام ميں بيان كي گئي راہوں اور طريقوں كو قارئين كے سامنے لانے كي جدوجہد كي ہے اس مختصر تحقيق ميں ان مشكلات سے نمٹنے كے طريقوں كو سب سے پہلے دو بڑے حصوں ميں تقسيم كيا گيا ہے جو معرفتي طريقہ اور عملياتي طريقہ يا عملي طريقہ سے عبارت ہے ۔ پھر ہر ايك طريقے ميں كوشش كي گئي ہے كہ اس طريقہ سے مربوط بنيادي نكات كو قرآن و حديث كي روشني اور مفسرين كي آراء كے تحت بيان كيا جائے اس تحقيق ميں كئي آيات سے استفادہ كياگيا ليكن اختصار كے پيش نظر ہر آيت كي تفاسير كے لحاظ سے تبيين سے دانستہ طور پر چشم پوشي كي گئي كيونكہ اگر ہر آيت كے ذيل ميں صرف ايك دو مفسرين كے اقوال بھي ذكر كيے جاتے تو تحقيق كتابي شكل اختيار كرليتي لہذا ضروري موارد ميں معتبر شيعہ تفاسير كو سامنے ركھتے ہوئے معتبر احاديث كے ذريعہ مطلب كي وضاحت كي گئي ہے ۔ اس تحقيق ميں ہم نے ثابت كيا ہے كہ قرآن و حديث ميں نفسياتي مشكلات كے حل كي متعدد راہيں اور طريقے موجود ہيں جن سے انسان تمسك كر كے ان مشكلات يا بيماريوں سے چھٹكارا حاصل كرسكتا ہے اگرچہ يہ طريقے كبھي انسان كي فكري عمارت سے وابستہ ہوتے ہيں تو كبھي ان كا تعلق عملي زندگي سے ہوتا ہے ۔
كشور :
ايران
لينک به اين مدرک :
بازگشت