شماره ركورد كنفرانس :
5558
عنوان مقاله :
دور حاضر ميں رزق حلال كے راستے ميں حائل ركاوٹيں اور انكا حل
عنوان به زبان ديگر :
a
پديدآورندگان :
ملانو عاصمه askarishigri@gmail.com المصطفي كراچي
تعداد صفحه :
12
كليدواژه :
رزق حلال , حصول , ركاوٹيں , اسلام , قرآن
سال انتشار :
1399
عنوان كنفرانس :
گام دوم انقلاب اسلامي از منظر قرآن و حديث
زبان مدرك :
فارسي
چكيده فارسي :
ہم سب كا اس بات پر يقين ہے قرآن وہ مقدس اور قيمتي كتاب ہے كہ جس نے انساني فطرت ميں پوشيدہ حقائق كو بيدار كيا ہے۔ اور جس كي خير و بركت مسلسل تمام زمانوں ميں جاري و ساري ہے۔ جو شخص بھي اپني زندگي كو قرآّني تعليمات پر استوار كرے تو قرآني تعليمات كي كي عنايت سے اسكي دنياوي زندگي ہر بدي سے پاك اور شرافت مندانہ ہوگي اور اخروي زندگي بھي خشھوار ہوگي۔ كيونكہ قرآان فقط راہ حق كي رہنمائي نہيں كرتا بلكہ منزل مقصود پر پھنچنے تك انسان كے ہمراہ بھي رہتا ہے۔ليكن وہ افرد ہي قرآن كي ہدايتوں سے بہرہ مند ہوسكتے ہيں جو خدا كي پرواہ كريں اور جنكي روح نصيحت قبول كرے اور وہ تعليمات قرآن پر عمل كرے قرآن خد فرماتا ہے كہ : كلُّ نفسٍ بما كَسبَت رَھِينۃ [المدثر ۳۸ ] ہر شخص اپنے عمل كا گروي ہے يعني ہر شخص اپنے كردار كي قيد ميں بند ہے۔ انسان كا وہي وزن ہوگا جو اسكے عمل كا ہوگا كيونكہ اس دنيا ميں جو كچھ موجود ہے عمل اور رد عمل كا نتيجہ ہے۔ اسلام نے عمل يعني ( كام) كو عبادت قرار ديا ہے ليكن كام كے ساتھ صالح كي شرط لگا دي ہے عمل صالح عبادت ہے اسي طرح حصول رزق كے لئے كام و كوشش كرنا بھي عبادت ہے ليكن جب جائز طريقے سے رزق حاصل كيا جائے رزق حلال كے ليے كام كرنا ن فقط عبادت ہے بلكہ مسلمانون پر واجب ہے كہ وہ حصول رزق حلال كے لئے كوشش كريں ليكن ہم سب جانتے ہيں كہ موجودہ زمانے ميں رزق حلال كے راستے ميں بہت سي ركاوٹيں ہيں اگر انسان ان ركاوٹوں سے انسان آشنا ہو جائے تو آساني سے انكو ختم كيا جا سكتا ہے۔ كيونكہ رزق حلال كمانا موجودہ دور ميں اس ليے مشكل لگتا ہے كہ يان توانسان ان ركاوٹوں سے آشنا نہيں ہوتا ياں انكا حل ںہيں جانتا۔ يہ مقالہ ہماري چھوٹي سي كوشش ہے كہ ہم رزق حلال كے راستے ميں حائل ركاوٹوں پر روشني ڈاليں اور انكا حل بھي بياں كريں يہ مقالہ دو ابواب پر مشتمل ہے۔ پہلے باب ميں رزق حلال كي اھميت، اورمفاہيم شناسي يعني الفاظ كے معاني ذكر كئے گئے ہيں اور دوسرے باب ميں رزق حلال كے راستے ميں حائل ركاوٹيں اور انكا حل بيان ككا گيا ہے۔
كشور :
ايران
لينک به اين مدرک :
بازگشت