شماره ركورد كنفرانس :
5558
عنوان مقاله :
اسلام كا عائلي نظام
پديدآورندگان :
سكندر سائره askarishigri@gmail.com جامعه المصطفي كراچي , علوي مهر حسين هيات علمي جامعه المصطفي العالميه
كليدواژه :
اسلام , نظام , معاشره , عائلي , گهريلو زندگي
عنوان كنفرانس :
گام دوم انقلاب اسلامي از منظر قرآن و حديث
چكيده فارسي :
مخلصخداوند عالم نے انسان كو خلق كيا ہے اور ساتھ ہي ساتھ اسكے لئے قوانين وضع كيئے تاكہ انسان اپني حيات كو تنظيم دے سكے، يہ قوانين انسان كے تمام امورِ زندگي پر حاكم ہيں، اس قانون گذاري كا ھدف و مقصد انسان كي ہدايت كر كے ابدي سعادت، قربِ خدا سے ہمكنار كرنا ہے۔ اسلامي تعليمات ميں گھر اور معاشرے كي تامين كے ليئے جو قوانين بيان ہوئے ہيں انكا مقصد بھي انسان كي فلاح اور رشد ہے، آنے والے مباحث ميں اس چيز كو بيان كيا گيا ہے كہ انسان كس طرح اپني بنيادي ضروريات كي تكميل كرے ؟ اور كس طرح ايك بہتر اور مستحكم خانوادے كي بنياد قائم كرے؟ كن معيارات كو نظر ميں ركہتے ہوئے مناسب ہمسر كا انتخاب كرے ؟؟عصر جديد ، ميں ہمارا معاشرہ ، بہت سارے افكار ميں مغربي تمدن اور ثقافت سے متاثر ہے اور اپنے ديني اقدار كو پسِ پشت ڈال ديا ہے، ہمارے معاشرے كي اہم ترين بنياد خاندان بھي انہي مسائل كا شكار ہے، انساني روابط و تعلقات ميں بے راہ و روي كے باعث گھريلو زندگياں بھي ہرج و مرج كا شكار ہو چكي ہيں ۔ اور آج اس چيز كي ضرورت ہے كہ انسان اس اہم مسئلے كے عوامل اور انكے حل كي جانب متوجہ ہو تاكہ گھريلو زندگي كے مسائل حل ہو سكيں اور معاشرے كي اصلاح و بہبود كے لئے زمينہ سازي ہو سكے۔ ان مباحث كو مطرح كرنے كے اھداف: نا محرم كے ساتھ آزادانہ اور مخفيانہ روابط كے عوامل اور نتائج سے آگہي۔ شادي سے قبل اپني حفاظت كے طريقوں سے آگہي۔شادي كي راہ ميں ركاوٹ كے عوامل اور انكا راہِ حل۔ بہترين شريكِ حيات كے انتخاب كے معيارات اور مناسب طريقہِ كار۔بنيادي الفاظ: